Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی برطرفی ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ رازق سنجرانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عہدے پر بحالی کیلئےدرخواست کی جو کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے رزاق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت پٹرولیم نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا تھا اور رازق سنجرانی کو مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

8 + 1 =