Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

غزہ کے سکول میں پناہ گزین جوڑے کی بموں کے سائے میں شادی

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث رفح کے علاقے میں ایک سکول میں پناہ لینے پر مجبور ہونے والے جوڑے کے خاندان نے گھروں کو واپسی کی امیدیں دم توڑنے پر ان کی وہیں شادی کرادی۔رفح کے سکول میں بنے پناہ گزین کیمپ میں محمد اور یاسمین کی شادی اہل خانہ نے سادگی سے سر انجام دی۔ مہمانوں نے اسکول کے بلیک بورڈ پر زندگی کی نئی شروعات کرنے والے جوڑے کے لیے پیغامات لکھے۔
جوڑے کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا تھا نہ تھا کہ شادی ان حالات میں ہوگی ،لیکن خوشی ہے کہ ہم ایک ہو رہے ہیں۔ ہماری شادی نے یہاں موجود غم زدہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں