اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا لہ ریٹرننگ افسر نے این اے 121 سے غیر قانونی طور پر کاغذات مسترد کیے،عدالت آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
