Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آفیشل پاسپورٹ کے غیر قانونی اجرا میں ملوث2سرکاری ملازم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے آفیشل پاسپورٹ کے غیر قانونی اجراء میں ملوث 2 سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا,اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی۔ایف آئی اے کا مزید بتاناہے کہ گرفتار ملزمان میں صید نبی اور خاتون اہلکار شامل ہیں,ملزم پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے پرنٹنگ سیکشن میں تعینات تھے,انہوں نے جاری کردہ لیمینشن رول سے مذکورہ آفیشل پاسپورٹ بنائے۔اور دوران تعیناتی پرائیویٹ لوگوں کو آفیشل پاسپورٹ جاری کئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے 3 پرائیویٹ افرادکو آفیشل پاسپورٹ جاری کئےجس کی بنیاد پر وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے,ملزمان کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty − 1 =