Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بس کنڈکٹر کو خاتون مسافر سے معاشقہ واقعی مہنگا پڑگیا، شرمناک تفصیلات منظرعام پر

مزید رقم دینے سے انکار پر لڑکی نے شوہر کے ساتھ مل کر آشنا پر حملہ کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں سریش نامی ایک 45سالہ بس کنڈکٹر نے منیسا نامی لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلق استوار کر رکھا تھا۔ منیسا نے سریش کی اپنے ساتھ قابل اعتراض حالت میں تصاویر بنا رکھی تھیں۔ان تصاویر کی وجہ سے منیسا سریش کو بلیک میل کرتی اور اس سے رقم ہتھیاتی رہی۔ 7ماہ کے معاشقے کے دوران منیسا نے سریش سے 80ہزار روپے بٹور لیے، جس کے بعد سریش نے اسے مزید رقم دینے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد منیسا نے نہ صرف سریش کی تصاویر اس کی بیوی کو بھیج دیں بلکہ اپنے شوہر شنکر کو لے کر سریش پر حملہ بھی کر دیا۔پولیس کے مطابق منسیا اس بس میں باقاعدگی سے سفر کرتی تھی جس میں سریش کنڈکٹر تھا۔ وہیں دونوں میں معاشقہ شروع ہوا۔ جب سریش نے منیسا کو مزید رقم دینے سے انکار کیا اور پہلے دیئے گئے 80ہزار کی واپسی کا مطالبہ کیا تو منیسا نے اپنے شوہر کو جھوٹ بولا کہ سریش اسے ہراساں کرتا ہے جس پر اس کے شوہر نے سریش پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ پولیس نے منیسا اور شنکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں