Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

تاحیات نااہلی کیس کے فیصلے پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا

سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرنے کے فیصلے پر ن لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی معاملے میں بروقت فیصلہ کیا ہے، آئین کی کسی شق میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں،تاحیات نااہلی غیر منصفانہ فیصلہ تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک دھبا صاف ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے قانون سے سیاستدانوں میں بہت نقصان ہوا ، سپریم کورٹ نے قانونی ابہام ختم کرکے احسن اقدام کیا ہے ، آئین میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں۔ دوسری جانب ن لیگ کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے نواز شریف ایک مرتبہ پھر سے سرخرو ہوگئے ہیں، آج پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven + eight =