Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

انسٹاگرام ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

بھارتی ریاست بہار میں 5 سالہ بیٹے کی ماں نے انسٹا گرام ویڈیو بنانے سے روکنے پر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ مہیشور کمار رائے بیوی اور بچے کے ساتھ سسرال گیا تھا لیکن رات گئے واپس نہیں لوٹا جس پر مہیشور کے بھائی نے فون کیا تو موبائل پر کوئی اور تھا جس پر وہ اپنے اہل خانہ کو لے کر مہیشور کے سسرال پہنچا تو اپنے بھائی کو مردہ حالت میں پایا جب کہ اس کی بیوی اور سسرال والے گھر سے غائب تھے۔ مہیشور کے گھر والوں نے بتایا کہ سسرال والوں میں سے 4 افراد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے لے جارہے تھے۔ ہمارے پہنچنے پر لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہیشور کو اپنی بیوی کے وائرل گانوں پر انسٹاگرام ریلز بنانے کے جنون پر اعتراض تھا اور وہ اسے بار بار منع کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوتا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ مہیشور کی لاش کو پنکھے سے لٹکایا گیا تھا تاکہ اسے خودکشی ظاہر کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں