Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شدید سردی کی لہر، سکولوں کے اوقات کار میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی

سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کے اوقات کار دوبارہ تبدیل کردیے۔ نگراں صوبائی وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پر سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر نجی و سرکاری تمام سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، کراچی کے سکولوں کے علاوہ سندھ بھر کے باقی تمام اضلاع کے اسکول اب صبح 9 بجے شروع کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کراچی ریجن میں سکول صبح 8:30 بجے ہی کھولے جائیں گے۔ اوقات کار میں تبدیلی 31 جنوری تک نافذالعمل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

ten + seventeen =