بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عام انتخابات پر اپوزیشن کی تنقید کو ’ناجائز‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت پر انسانی حقوق کی بے تحاشا خلاف ورزیوں اور حزب اختلاف کے خلاف بے رحمانہ کریک ڈاؤن کا الزام لگایا گیا ہے۔حسینہ واجد نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے، اگر کوئی پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ جمہوریت نہیں ہے۔ جو لوگ تنقید کرنا چاہتے ہیں وہ تنقید کر سکتے ہیں۔‘
