Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بانی پی ٹی آئی کے 30 روز ہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ سنا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے راولپنڈی میں درج 12 مقدمات میں 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔دوران سماعت وکلائے صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت میں دلائل مکمل کرلئے گئے جس پر عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا, فیصلے میں کہا گیاہے کہ تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کر یں،عدالت نے بانی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہ لے جانے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی مزید سماعت 11 جنوری کو اڈیالہ جیل میں دوبارہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × 3 =