Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نگران حکومت نے قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

الفا بیٹا کور سکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم شہزاد نے نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نگران حکومت کے مقامی بینکوں سے گزشتہ 6ماہ کے دوران لیے گئے قرضے نئی ریکارڈسطح پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال یکم جولائی سے 23دسمبر تک نگران حکومت کے مقامی بینکوں سے لیے گئے قرضے 3.12ٹریلین روپے کی ریکارڈ سطح کو پہنچے۔ اس سے پچھلے سال اسی عرصے کے دوران حکومت نے مقامی بینکوں سے 1.05ٹریلین روپے قرض لیا تھا۔ اس تناسب سے نگران حکومت نے گزشتہ سال کی نسبت 197فیصد زیادہ قرض لیا.خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام سال میں حکومت نے مقامی بینکوں سے 3.64ٹریلین روپے قرض لیا۔ اس کا مطلب ہے کہ نگران حکومت رواں مالی سال کے دوران ابھی تک ہی اس سے زیادہ قرض لے چکی ہے، جتنا سابق حکومت نے گزشتہ پورے مالی سال کے دوران لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی سال 20میں مقامی بینکوں سے 2.30ٹریلین روپے، مالی سال 21میں 2.81ٹریلین روپے، مالی سال 22میں 3.32ٹریلین روپے اور مالی سال 23میں 3.64ٹریلین روپے قرض لیا۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایک طرف نگران حکومت نے ٹیکسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ کر رکھا ہے جس سے معیشت، صنعت اور عوام پر بہت بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس کے باوجود حکومت حیران کن تیزی کے ساتھ قرض بھی لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nine − six =