سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہلم ترقیاتی منصوبے میں خورد برد کیس سے متعلق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کو مزید 3 روز بڑھاتے ہوئے 12 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس کی گزشتہ سماعت میں بھی جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔
