نیسلے کی سینئر قیادت بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان, جیسن آوانسینا اور ریجینل منیجرز زون ایشیا اوشنیا افریقہ انجیلو گیاردینی اور فیبرس نے والین لاہور کے قریب نیسلے کی شیخوپورہ فیکٹری میں 2.6 میگا واٹس کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے ۔500 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے پاور پلانٹ سے کاربن کے اخراج میں سالانہ 1857 ٹن کمی ہوگی۔پاور پلانٹ کا افتتاح نیسلے کی پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں 2 بلین روپے کی سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔
