کراچی میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی جواں سال لاش برآمد کی گئی تو علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 22 سالہ نوجوان کی لاش کراچی کے علاقے سرجانی گلشن نور کی جھاڑیوں میں چھپائی گئی تھی، نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد لاش کو شناخت کے ڈر سے جھاڑیوں میں چھپا دیا تھا۔علاقہ مکینوں میں لاش ملنے کی خبر پر خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی تاہم مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔
