لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نےحکم دیتےہوئے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیاجائے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس کہا تھاکہ سابق وزیرِصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کے چھاپوں کیوجہ سےگھر میں موجود نہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سئنیر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ انتقال کر گئے
انہوں نےمزید کہاکہ 2روز قبل یاسمین راشد کےشوہر اور دیور کو بھی گرفتار کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں