Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لاہور بار ایسوسی ایشن کےانتخابات میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 40 وکلا ءپر مقدمہ

لاہور بار انتخابات کے دوران ہوائی فائرنگ کے الزام پر 40 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔نجی ٹی وی “کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی ، اقدام قتل، کارسرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ وکلاء نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی کی وردی پھاڑی اور اس پر تشدد کیا۔ واضح رہے کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کامیاب ہوئے تھے۔ صدر کے عہدے پر منیر اکرم بھٹی 3 ہزار 834 اور رانا نعیم طاہر 4 ہزار 10 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 + nineteen =