چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں کھڑے ہو کر اسلام آباد کو پیغام دے دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق بلاول بھٹو کا ڈیرہ مراد جمالی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کے دوران کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حھکمران سے خوش نہیں، خارجہ سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ ایک شخص کو چوتھی بار پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک شخص کو آپ نے 3 بار وزیراعظم بنایا، 3 بار ناکام شخص کو ہم کیوں چوتھی مرتبہ وزیراعظم مان لیں۔ پاکستان کے عوام کسی کے غلام نہیں، بلوچستان کے عوام باغیرت ہیں۔
