Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بلاول کا شیر کے شکار کیلئے کل پنجاب جانے کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف جنگ کا بگل بجاتے ہوئے پنجاب جانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں شیر کا شکار کروں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دادو میں انتخابی جلسے کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف پر پھبتیاں کستے رہے۔ بولے کہ یہ کیسا شیر ہے جو خود شکار نہیں کرتا، گھر میں چھپ جاتا ہے اور خود چھپ کر دوسروں کو کہتا ہے میرا بندوبست کریں۔ شیر کیلئے جب بندوبست کیا جاتا ہے تو پھر گھر سے نکل آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں مانتے کہ کسی شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنایا جائے ، مسلم لیگ (ن) سمیت کسی جماعت کے پاس کوئی منشور، نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔ ان کو چوتھی بار حکومت مل بھی گئی تو ان کے پاس غربت مٹانے کا کوئی پروگرام نہیں۔ ابھی تک عوام کے سامنے منشور بھی نہیں رکھا، بس کرسی پر بیٹھنے کی فکر ہے۔ ان کو عوام کی مہنگائی سے مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں۔ یہ سب کہتے تھے یہ بچہ کیا کر لے گا، مگر کراچی اور حیدر آباد کا میئر بنا کر دکھا دیا، میں اب وفاق میں حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کر کے عوامی حکومت بنائیں گے۔ عوام میرا ساتھ دیں تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی، 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر مجھے کامیاب کرائیں، ہم 10نکاتی عوامی معاشی معاہدہ سامنے لائے ہیں۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بنا تو غریبوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دوں گا۔ ملک بھرمیں 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، مالکانہ حقوق خواتین کو دوں گا۔ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دے رہا ہوں، مالکانہ حقوق دے رہا ہوں۔ غریب خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے۔ چھوٹے کسانوں کیلئے مفت بیج، کھاد میں مدد دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

14 + one =