پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایران کے حملوں پر پاکستان کی سیستان میں جوابی فوجی کارروائی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔خفیہ معلومات اور پیشہ ورانہ قابلیت پر مبنی بروقت کارروائی قابل داد ہے۔اللّٰہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔
