11 افراد کے قتل کیس کا مرکزی ملزم صدر خان فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کو تفتیش کے سلسلے میں تختی خیل لے کر جا رہی تھی، واپسی پر پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی گرفتار کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ملزم پر 10 جنوری کو ایک خاندان کے 11 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کا الزام تھا۔
