تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کےبھائی نعیم عادل شیخ سےپی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس لےلیاگیا ہے۔
نعیم عادل شیخ پی ایس123کراچی وسطی سےامیدوار تھے،اس کےساتھ ساتھ این اے247کراچی وسطی سے تابش توفیق سے بھی پی ٹی آئی ٹکٹ واپس لے لیا گیا ان کی جانب تحریک انصاف نے این اے247 بیرسٹر فیاض کو پی ٹی آئی کاامیدوار نامزدکیا ہے۔حلیم عادل شیخ کے بھائی کی جگہ پی ایس 123کراچی وسطی سے پی ٹی آئی نےعمران رانا کو امیدوار نامزد کردیا۔
