Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال، مذہبی سماجی اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہاکہ صحت کارڈ کی سہولت دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو بھی دی جائےگی اور بحیثیت گورنر اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، دینی مدارس کی قابل تحسین تعلیمی خدمات ہیں،بنوریہ سے رشتہ بہت پرانا ہے مرحوم مفتی نعیم سے گہرا تعلق تھا،وہ سرپرست،سائبان اور قوم کا اثاثہ تھ ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے گورنر سندھ کی صحت کارڈ کے اجراء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس کے طلبہ کو بے لوث ہوکر دینی و عصری تعلیم سے روشناس کروا رہےہیں، ملک وملت کی تعمیر ترقی میں مدارس اہم کردار ادار کررہے ہیں ، جامعہ بنوریہ عالمیہ اس وقت 67 ممالک کے 5 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ہر سال 500سے زائد طلبہ علوم حاصل کرکے اپنے اپنے ممالک جاکر پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

thirteen − 5 =