Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

والدین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والا نوجوان گرفتار

اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔وحدت کالونی پولیس کو 15 ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی، جس کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے فوری طور پر پولیس ٹیموں کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی عاطف معراج، وحدت کالونی پٹرولنگ پولیس اور ڈولفن ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے گرفتاری کے وقت بچے کے لیے بھرپور مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف چوری، ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزم سے پستول، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 + 15 =