Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم ، سفیروں کو عہدوں پر واپس بھیجنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی آخر کار دونوں ممالک کے درمیا ن بات چیت کے بعد ختم ہو گئی ہے اور سفیروں کو اپنے عہدوں پر واپس بھیجنے پر اتفاق ہو گیاہے ۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیاہے ، جس میں بتایا گیاہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مثبت نتائج سامنے آ گئے ہیں، پاکستان اور ایران نے اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے پر اتفاق کر لیاہے ، سفیر 26 جنوری کو ایران اور تہران میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان آئیں گے ۔یاد رہے کہ ایران نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئےسرحدی علاقے میں کارروائی کی جس میں پاکستان کے دو بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئیں، ایران کی جانب سے یہ کارروائی دہشتگردوں کے ٹھکاوں کو نشانہ بنانے کیلئے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ایرانی بمباری کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے اگلے روز ایران میں کالعدم بی ایل اے کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی کے دوران نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشتگرد مارے گئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو تا چلا گیا اور سفیروں کو واپس بلا لیا گیا تھا اہم اب معاملات سنبھلتے ہوئے دکھائی دے رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − 15 =