مکہ کے پہاڑوں سے عجیب الخلقت جانور نکل آیا جس کی ویڈیو سامنے آئی تو لوگ تذبذب کا شکار ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مکہ کے پہاڑوں پر ایک ایسا عجیب الخلقت جانور نکل آیا جس کی شکل و صورت خرگوش سے ملتی ہے مگر اس کی دم ہی نہیں اور کان بھی خاصے چھوٹے ہیں جس پر دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ بعد ازاں سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ یہ جانور راک ہائراکس ہے جو خرگوش نما ممالیہ جانور اور بلند ہمواری چٹانوں میں رہتا ہے۔ اس کے کان چھوٹے اور رنگت بھوری ہے جبکہ اس کی دم بھی نہیں ہوتی۔
