Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں یا نہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا مگر اس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارتی کرکٹر روہت شرما کو مقرر کر دیا گیا، ٹیم کے دیگر 5 کھلاڑیوں میں بھی بھارتی کرکٹرز شامل ہیں جن میں محمد سراج، ویرات کوہلی، شبمن گل، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور ٹریوس ہیڈ کے علاوہ ساؤتھ افریقہ کے مارکو جینسن اور ہینرک کلاسن جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں