آئی جی موٹرویز سلمان چوہدری نے کہاہے کہ موٹر وے پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے گا اور بھرتی ہوئے افسران کو تربیت دے کر نئی بننے والی موٹرویز پر تعینات کیا جائے گا۔ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے چارج سنبھالنے کے بعد ٹریننگ کالج کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں چاک و چوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد آئی جی موٹرویز نے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال اور ڈپٹی کمانڈنٹ امداد اللہ کے ساتھ یادگاری شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی، انہوں نے کالج میوزیم کا دورہ بھی کیا. آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے کہا ٹریننگ کالج کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ سب سے اہم ترجیح ہے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں بہترین سے بہترین سٹاف کولایا جائے گا، ہیومن رسیورس کی پیشہ ورانہ تربیت کو بین الاقوامی معیار پر کیا جائے گا،ٹریننگ کالج کو ترجیح بنیادوں پر پیپر لیس کیا جائے گا اور ڈسپلن پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے ۔
