Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آسٹریلیا کے بیٹر گلین میکسویل کی شراب پینے سے طبیعت خراب ہونے پر مینجر نے بیان جاری کر دیا

آسٹریلیا کے بیٹر گلین میکسویل کو رات دیر گئے پارٹی میں ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے باعث ہسپتال میں داخل کرانا پڑاتھا جس پر اب ان کے منیجرنے بیان جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹر کے منیجر کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل ہفتے کو پیش آنے والے واقعہ پر شرمندہ ہیں، وہ افسردہ اور معذرت خواہ ہیں۔منیجر کے مطابق گلین میکسویل میلبرن واپس آکر ٹریننگ شروع کر چکے ہیں، وہ کرکٹ آسٹریلیا کے زیر تفتیش نہیں ہیں۔گلین میکسویل ایڈیلیڈ میں جمعہ کی رات کو زیادہ نشے کی وجہ سے ہسپتال داخل ہوئے، میکسویل نے چیف سلیکٹر جارج بیلی اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کو صورتحال کے بارے میں بتایا تھا۔آسٹریلوی کرکٹر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیرییز سے قبل ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان پیٹ کمنز نے پیش آنے والے واقعات پر گلین میکسویل کے رویے کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے گلین میکسویل سے کنکشن کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں