نگران حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کاخصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی، حیدر آباد اورپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خصوصی آڈٹ کیاجائیگا۔حکومت نے آئی ایم ایف کوسرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے اور سرکاری اداروں میں شفافیت لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ نگران حکومت نے خصوصی آڈٹ کرانے سے متعلق پلان سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا۔ دستاویز کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو کہہ دیاہے اورخصوصی آڈٹ کے دائرہ کار اور ٹی او آرز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
