راولپنڈی( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف کےصوبائی رہنما اورسابق صوبائی وزیرپنجاب فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیاگیا۔
راولپنڈی پولیس نےفیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سےگرفتارکیا ہے۔
9مئی 2023ءکو راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے گیٹ پرحملے کےبعد سے پولیس نے شناختی عمل کےبعدگرفتاریوں کاسلسلہ شروع کررکھا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کےخلاف9مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،اُن پرجلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانےکا الزام ہے۔
تحریک انصاف کےسابق صوبائی وزیر پرسکستھ روڑ میٹرو اسٹیشن جلانےاور توڑ پھوڑکابھی الزام ہے
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار، ڈرامہ نگار اور دانشور شعیب ہاشمی چل بسے
فیاض الحسن چوہان کی انسداد دہشتگردی عدالت سےضمانت قبل از گرفتاری18مئی تک منظور ہوچکی ہے۔