Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسرائیل حملوں سے ثالثی کی کوششیں متاثرکررہا ہے،قطر

قطری وزارت خارجہ کا حماس اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے ثالثی کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ فرانس کے تعاون سے غزہ میں 11 ٹن امدادی سامان پہنچایا ہے، غزہ میں مواصلاتی نظام تباہ ہونے سےامدادی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہا ہے۔تمام ممالک کو غزہ کی صورتحال پر سنجیدہ ہونا پڑے گا، بحیرہ احمر کی صورتحال سے واقف ہیں ، کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ جاری رہی تو پورے خطے کے امن کو نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں