Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شوہر نے بیوی کیساتھ جبری جنسی تعلق قائم کیا تو عدالت نے کیا سزا سنا دی؟

کراچی کی سیشن عدالت نے شوہر کو بیوی کیساتھ جبری جنسی تعلق قائم کرنے پر 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق میریٹل ریپ کے الزام میں خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ اس کا شوہر زبردستی جنسی تعلق قائم کرتا رہا۔ خاتون نے دوران سماعت گواہی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی شادی جولائی 2022 میں ہوئی جس کے بعد شوہر مسلسل جبری طور پر ازدواجی تعلق قائم کرتا رہا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اپنی ساس کو بھی اس حوالے سے شادی کے 2 ماہ بعد بتایا تاہم انہوں نے یہ بات نظر انداز کر دی۔خاتون کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2021 میں زنا باالجبر کے قانون میں ترمیم کی گئی تھی کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 375 کے تحت کسی بھی عورت کیساتھ اس کی مرضی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنا زیادتی ہے۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 3 ہزار روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ کی سزا بڑھا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × four =