کراچی میں بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے والے گینگ کے 2 کارندوں کو پولیس نے دھر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا ایک کارندہ بینک کے اندر سے رقم نکال کر لے جانیوالوں کی نشاندہی کرتا تھا جبکہ دیگر ملزمان مناسب جگہ پاتے ہی رقم لوٹ لیتے تھے۔ملزمان نے نیو کراچی، گلشن اقبال، جوہر آباد، سہراب گوٹھ ، ناگن چورنگی ،لانڈھی اور سچل سمیت کئی علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کیں، ان کے قبضے سے 2 پستول ملے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کو ڈراتے دھمکا کر لوٹتے تھے۔
