الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی حکومتوں کی جانب سے امیدواروں کی سہولت کاری کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو اس بارے میں مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔صوبائی چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ مقامی حکومتوں کے سربراہان اور محکمے امیدواروں کے لیے سہولت کاری کررہے ہیں۔مقامی حکومتوں کے نمائندے امیدواروں کو ریاستی مشینری اور افرادی قوت فراہم کررہے ہیں۔مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی امیدواروں کو سہولت کاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ای سی پی نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
