Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی،شہبازشریف

صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔آئی ٹی کے شعبے میں ملک میں بڑاٹیلنٹ موجود ہے۔لاہور میں نوجوانوں سے مکالمہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بہتر تعلیم حاصل کی جائے،آپ قوم کے عظیم بیٹے اور بیٹیاں ہیں،آپ نے آئی ٹی کے شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے،عرفہ کریم ٹاور میں پاکستان کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی بنائی،ہماری آئی ٹی برآمدات 3ارب ڈالر کے قریب ہے،ہمیں آئی ٹی کی برآمدات پر مزید توجہ دینا ہو گی،آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 8فروری کو ملک میں الیکشن ہو رہے ہیں،جو بھی حکومت آئے اس کا مقصد نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہو،ہمارے پاس نہ تیل ہے نہ گیس،ہمارا اثاثہ نوجوان نسل ہے،76برس گزر گئے ہم اپنی منزل سے اب بھی دور ہیں،ہاکی اور کرکٹ کے میدانوں میں جوصورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے،نوجوان نسل کو مناسب سمت فراہم کردیں تو ماضی کی محرومیاں دور ہوجائیں گی،پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fifteen − nine =