قصور میں چالیس سالہ شخص کی بدترین تشدد زدہ لاش ملنے پر دہشت پھیل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق 40 سالہ شخص کو بدترین تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور لاش قصور کے دور افتادہ علاقے میں پھینک دی گئی، راہ گیروں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تاہم علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا تھا کہ قاتلوں نے بہت زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے سبب لاش پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
