کیف( سٹار ایشیا نیوز )یوکرین نےروس کے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنےکا دعویٰ کیاہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق روسی فورسز نے رات گئےیوکرین کےدارالحکومت کیف سمیت دیگر علاقوں میں حملےکیے۔
اس حوالے سےیوکرین کےحکام نےدعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ کیف پرمختلف سمتوں سےڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سےحملےکیےگئے۔
یوکرین کی فضائی دفاع نےروسی میزائلوں کی نشاندہی کر کےانھیں فضا میں ہی تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویلنگٹن کے ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی، متعدد افراد ہلاک
رپورٹس کےمطابق روسی حملوں میں فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔