Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ملک دشمنوں سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوئی، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو ملک دشمنوں سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوئی، اور ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منڈی بہاءالدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں پی کے ایل آئی بنا جہاں گردوں اور جگر کی پیوند کاری ہوتی ہے۔ نوازشریف کے دور میں پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے ہسپتال بنائے گئے۔ نوازشریف کے دور میں پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے ہسپتال بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 2014 میں چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان لانگ مارچ کی وجہ سے مؤخر ہوا، سانحہ اے پی ایس واقعے کے بعد دھرنا ختم کرایا گیا۔ چین اور سعودی عرب کے مالی تعاون سے نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ 2013 میں نوازشریف نے کسانوں کو سبسڈی اور سستی کھاد دی۔ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زراعت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو دیہاتوں اور قصبوں کے نوجوانوں کو زرعی قرضے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seventeen + nine =