Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ٹک ٹاک نے انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کر دیں

شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات، نفرت انگیز اور جعلی مواد کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ عرب نیوز کے مطابق ٹک ٹاک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غلط معلومات اور جعلی خبریں انتخابات پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، چنانچہ گمراہ کن معلومات اور فیک نیوز وغیرہ کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ ٹک ٹاک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ووٹروں کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو متاثر کرنے اور سیاسی کارکنوں کو پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے کے حامل مواد کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ اس طرح کے مواد کی روک تھام کے لیے صارفین کو لائیو سٹریمنگ کی سہولت میسر نہیں ہو گی اور اس طرح کا مواد پوسٹ کرنے والے اکاﺅنٹس کو بلاک کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملی میں ایک پلیٹ فارم کا اجراءبھی شامل ہے ، جس کے ذریعے صارفین کو انتخابات سے متعلق مستند معلومات مہیا کی جائیں گی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ووٹنگ کے طریقہ کار اور ووٹنگ کے مقامات وغیرہ کے متعلق بتایا جائے گا۔ ٹک ٹاک کی طرف سے سیاسی اشتہارات کے خلاف بھی پالیسی نافذ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

6 + 13 =