Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نوجوان نے جگری دوست کو گھر بلا کر سینے میں گولیاں مار دیں

پاکپتن میں دوست نے جگری دوست کو گھر بلایا اور سینے میں گولیاں مار دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق افسوسنا ک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں دوستوں کے مابین معمولی تلخ کلامی ہوئی تو ایک دوست نے بات دل میں رکھ لی۔ دوسرے کو گھر بلایا اور ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس پر وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اہل محلہ نے ملزم کو فرار ہونے سے قبل ہی قابو کر لیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ ملزم اور اس کے 3 ساتھیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × four =