بھارتی گلوکار ہنی سنگھ بھی اداکارہ مہوش حیات کے مداح بن گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مہوش حیات نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جو بہت وائرل ہوئی۔ اس تصویر میں اداکارہ ڈینم جیکٹ اور جینز میں ایسی خوبصورت نظر آئیں کہ ان کے دیگر مداحوں کے ساتھ ساتھ ہنی سنگھ نے بھی تعریف کر ڈالی۔ہنی سنگھ نے مہوش حیات کی تصویر پر اپنے کمنٹ میں لکھا ’’فرام فردوس‘‘۔اداکارہ کی اس تصویر کو اب تک 8ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور سینکڑوں کمنٹس میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ’دغاباز دل‘ 2024ء میں عید الفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں وہ علی رحمان خان اور مومن ثاقب کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
