Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سعودی اور مصری وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کردی

سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان اور ان کے مصری ہم منصب نے اتوار کو غزہ میں تنازع کو روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ سعودی عرب اور مصر کے درمیان سیاسی مشاورتی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے لیے اتوار کو قاہرہ پہنچے تھے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کی۔سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون اور مستحکم برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان سیاسی مشاورت اور جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقہ کار اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔علاقائی و بین الاقوامی حالات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا۔ خصوصا غزہ پٹی کی تازہ صورتحال کا ہر پہلو سے احاطہ کیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ نے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ سعودی عرب مصر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 30 ہزار فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں