ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران اپنے ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کریں گے جو وزارت خارجہ میں متوقع ہے۔ دونوں رہنما ملاقات کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کو نگران وزیر خارجہ نے 19 جنوری کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔
