افغان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے اسد اللہ خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے برطرف کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے سابق کھلاڑی احمد شاہ سلیمان خیل کو عبوری چیف سلیکٹر متعین کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد شاہ سلیمان 2011 میں بھی چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھال چکے ہیں اور کرکٹ کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ احمد شاہ سلیمان 2017 سے 2019 کے دوران سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی رہے ۔
