جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے جدید کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے اتحادی جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بار پھر شمالی کوریا کی جانب سے کروز میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ جنوبی کورین فوج کے تازہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کی جانب کئی کروز میزائل فائر کئے تاہم ان کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔کورین فوج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی نگرانی کیلئے امریکہ سے رابطے میں مصروف ہے۔
