شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پوسٹ کے چرچے تھے تو اب دلہنیا ثناء جاوید کی بھی پہلی پوسٹ سامنے آ گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ثناء جاوید نے شعیب ملک کیساتھ شادی کے حوالے سے کوئی بات کی نہ ثانیہ کیلئے کوئی پیغام دیا گیا ہے بلکہ ایک فوٹو شوٹ کے دوران اتروائی گئی ان کی دو تصاویر کو شامل کیا ہے۔ پوسٹ کی کیپشن میں انہوں نے ملبوسات کی تعریف کی اور انہیں شاندار اور فنکارانہ صلاحیتوں کا جادو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہے۔ثناء جاوید کی یہ پہلی پوسٹ شعیب ملک کیساتھ شادی کو دس روز گزرنے کے بعد سامنے آئی ہے جسے شعیب ملک نے بھی لائیک کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/C2nIHtOKfSt/?utm_source=ig_web_copy_link
ثانیہ مرزا کو جو پہلی پوسٹ سامنے آئی تھی وہ انتہائی معنی خیز تھی، پوسٹ میں ثانیہ مرزا نے اپنی جو تصویر شیئر کی تھی اس میں وہ آئینے میں اپنا عکس دیکھ رہی تھیں اور کیپشن میں Reflex یعنی عکس لکھا جس کے مختلف لوگوں نے مختلف معنی نکالے۔
