تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 بہنیں دم توڑ گئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ احمد پور شرقیہ میں صدیق آباد پل کے قریب پیش آیا، دونوں بہنوں کی33 سالہ روزینہ اور 36 سالہ روبینہ کے ناموں سے شناخت کی گئی، ان کے ساتھ ایک 5 سالہ بچی بھی موٹرسائیکل پر سوار تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
