اہم سیاسی جماعتوں کے الیکشن آفس اور امیدوار کے گھر پر دستی بموں سے حملے

خاران اور مغلزئی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے گھر اور پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بموں سے حملے کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق قلات کے قریب مغلزئی میں نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے سبب 3 کارکنان زخمی ہو گئے جن کی محمد رمضان، نصیب اللہ اور ظہور احمد کے نام سے شناخت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دستی بم سے پیپلز پارٹی کے ضلعی الیکشن آفس کو نشانہ بنایا گیا جس کی تفتیش شروع کر دی۔اُدھر خاران میں (ن) لیگی امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد گھر کے صحن میں دستی بم پھینک کر فرار ہوئے تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

13 + three =