Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شمالی کوریا نے پھر کروز میزائل داغ دیئے

شمالی کوریا نے ایک بار پھر کروز میزائل داغ دیئے۔نجی ٹی وی کےمطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ صبح 11 بجے فوج کو ملک کے مغربی ساحل کی جانب ایک سے زائد کروز میزائل فائر کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے امریکہ کے ساتھ رابطہ کر کے نگرانی کے عمل کو بڑھا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور میزائلوں کے تجربات کا گہرائی سے تجزیہ کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 3 روز قبل ہی آبدوز سے سٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کی امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں