ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر پشین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کمپلکس پشین کے مسجد کے پیش امام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر پشین فیض اللہ شاہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کمپلکس پشین کے مسجد کے پیش امام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا اور 2 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیرا 9 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت کے حق میں بیان جاری نہیں کر سکتا۔
